فپواسا رہنماؤں کی جانب سے کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 8 اگست 2016 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن (فپواسا)اور اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے عہدیداران نے کوئٹہ کے ہسپتال میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں صدرفپواسا پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں خان ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین، نائب صدر کلیم اﷲ اور پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمدسمیت دیگرممبران نے اعلیٰ حکام اورسکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں پاکستان مخالف قوتوں کی جانب سے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کیلئے کی جاتی ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور شکست ان کا مقدر بن کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور پوری قوم پاکستان فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے اساتذہ اس واقعہ پر شہداء کے گھر والوں سے اظہار افسوس کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :