کوئٹہ میں سول ہسپتال میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ صمصام بخاری
شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ‘ سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی پنجاب
پیر 8 اگست 2016 18:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن صمصام بخاری نے کوئٹہ میں سول ہسپتال میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف پورے ملک میں آپریشن کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ نا ممکن ہے ، قوم متحد ہو کر مٹھی بھر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں ، دہشت گرد پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے جنگ کی حالت میں بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں کئے جاتے ، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں اور ان کے خاتمے تک ملک میں امن وامان کی فضا پیدا نہیں ہوسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ وکلاء اور شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئٹہ بار کے صدور بلا ل انور کاسی ، باز محمد کاکڑ ،آج اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مینوں شہزاد خان اور محمود خان سمیت دیگرکی شہادت پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو نیشنل سیکیورٹی پلان پر عمل درآمدکئے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن ہے ، دہشتگردوں سمیت سہولت کاروں کو کیفرکردار پہنچاناحکومت کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وکلا ء ، شہری بھی دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں ، کوئٹہ دہشتگردی کے واقع نے حکومت کی گڈگورننس کا پول کھول دیا،تحریک انصاف وکلاء اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ اظہار ِیکجہتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.