ممتاز حسین جکھرانی کا سندھ کے ممتاز ناول نگار علی بابا کی وفات پرافسوس کا اظہار

پیر 8 اگست 2016 18:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر ممتاز حسین جکھرانی نے سندھ کے ممتاز ناول نگار ،ڈرامہ نگار اور ادیب علی بابا کی وفات پر اپنے سخت افسوس اور رنج وغم کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم علی بابا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے سندھ کی خدمت کی اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :