شکارپور پولیس کی کارروائی ،اسلحہ فروخت کرنے والا ملز م گرفتار

پیر 8 اگست 2016 18:54

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) شکارپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نیوفوجداری تھانے کی حدود سے ایک بدنام زمانہ اسلحہ فروخت کرنے والے ملزم سونہاروولد عبدالستار دھاریجوکوگرفتارکرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور دو کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزم بلوچستا ن کے ضلع ڈادر کے علاقے کولاچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو شکارپور اور اس کے اردگرد کے جرائم پیشہ افراد اور ایک دوسرے سے قبائلی تکراروں میں ملوث افراد کو اسلحہ جس میں کلاشن کوف، مارٹرگولے اور ہینڈ گرینڈ سستی دامون میں فروخت کرتا تھا مزید تفتیش جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :