جماعۃ الدعوۃ کراچی کی جانب سے اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کو مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ظہرانہ دیا گیا
پیر 8 اگست 2016 19:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کی جانب سے اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کو مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں مولانا رب نواز حنفی، مولانا تاج حنفی، مولانا خالد سمیت اہلسنت والجماعت کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، حافظ محمد امجد و دیگر بھی موجود تھے۔
ظہرانے کے موقع پر دفاع پاکستان کونسل کے 14 اگست کو کراچی میں ہونے والے کشمیر کارواں پر مشاورت کی گئی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کے باوجود عالمی ضمیر نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔(جاری ہے)
پاکستان قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکہ را کی کارستانی ہے۔ بھارت جدوجہد آزادی کشمیر سے دنیا کی نظریں ہٹانا چاہتا ہے، لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے۔ دشمن قوتیں پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر پے در پے وار کر رہی ہیں۔ ان حالات میں دفاع پاکستان کونسل کا کردار خوش آئند ہے۔ ملک گیر سطح پر جاری تحریک کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ مولانا رب نواز حنفی نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں دفاع پاکستان کونسل کا 14 اگست کو ہونے والا بڑا جلسہ عام بھی کامیاب رہے گا۔ اہالیان کراچی ثابت کردیں گے کہ وہ انڈیا کی ریاستی دہشت گردی اور امریکا و بھارت کا گٹھ جوڑ کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور ملک کے جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے دفاع پاکستان کونسل کی تحریک جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.