بم دھماکے میں سینئر وکلا ء اور صحافیوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے ، حکومت امن و امان برقر ارکھنے میں ناکام ہوچکی ہے ،طارق احمد جعفری
پیر 8 اگست 2016 19:08
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات طارق احمد جعفری نے کوئٹہ میں خود کش بم دھماکے میں وکلاء ،صحافیوں اور شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے کوئٹہ شہر کو فوری طورپر پاک فوج کے حوالے کیا جائے۔
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں طارق احمد جعفری نے کہا کہ کوئٹہ شہرمیں تسلسل کے ساتھ بے گناہ شہریوں ،وکلاء ،ایف سی اور پولیس اہلکاروں،اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ان واقعات میں ملوث ملزمان آج تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان برقر اررکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور دہشت گرد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں خود کش دھماکے اور فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دھماکے میں ملوث افرادمسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاتفریق ٹارگیٹڈ آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وکلاء اور صحافیوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.