برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے افسران و عملہ تما م وسائل کابھرپور استعمال کریں ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

پیر 8 اگست 2016 19:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمدنے ہدایت کی ہے کہ برساتی نالوں کی صفائی اور برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلئے افسران و عملہ تما م وسائل کابھرپور استعمال کریں نکاسی آب اور کچرے کی منتقلی کو جلد از جلدممکن بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی ، برساتی پانی کی نکاسی اورمختلف یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے صفائی ستھرائی کے عمل میں مصروف عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ برساتی پانی کی نکاسی کو جلد ممکن بنا نے کے ساتھ ساتھ سڑ کوں و شاہراہوں پر موجود برساتی نالوں و مین ہولز کی فوری صفائی کی جائے اور کھلے ہوئے مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ان مقامات پردوبارہ پانی کھڑا نہ ہوسکے جبکہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جہاں کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہوتا ہو ان مقامات سے کچرہ کو صاف کریں جن مقامات سے کچرہ و ملبہ اٹھا یا گیا ہے وہاں جراثیم کش ادویات اور چونے کاچھٹرکاؤ کریں انہوں نے تجاوزات کے فوری خاتمے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایت دی اس موقع پر انکے ہمراہ متعلقہ محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :