قومی اسمبلی میں کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا

پیر 8 اگست 2016 19:27

اسلام آباد ۔ 08 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں کوئٹہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کرائی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق کے کہنے پر وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کوئٹہ بم دھماکہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔ انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔