ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے میڈیا کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا‘میاں ریاض حسین پیرزادہ
پیر 8 اگست 2016 19:30
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے میڈیا کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور یہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کھیلوں میں دلچسپی لیں اور والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمی کی ترغیب دلائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کو کھیلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ مزید یہ کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف آنا چاہئے کیونکہ ہمارے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کھیل کے میدان میں مواقع فراہم کرنا چاہئے اور پوری قوم کو اس کے فروغ کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔ آخر میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو سخت محنت کرنا ہو گی اور ناامید نہ ہوں، زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کی جدوجہد کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.