ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے میڈیا کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا‘میاں ریاض حسین پیرزادہ

پیر 8 اگست 2016 19:30

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے میڈیا کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور یہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کھیلوں میں دلچسپی لیں اور والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمی کی ترغیب دلائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کو کھیلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ مزید یہ کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف آنا چاہئے کیونکہ ہمارے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کھیل کے میدان میں مواقع فراہم کرنا چاہئے اور پوری قوم کو اس کے فروغ کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔ آخر میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو سخت محنت کرنا ہو گی اور ناامید نہ ہوں، زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کی جدوجہد کریں۔

متعلقہ عنوان :