پاکستان کے دشمن اقتصادی راہداری منصوبے کونشانہ بنارہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ بلوچستان کوسکیورٹی میکنزم تشکیل دیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،افسوسناک دھماکہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا،ریاستی ادارے پوری طاقت سے دہشتگردوں کو جواب دیں،پاک فوج اقتصادی راہداری منصوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹ رہی ہے،جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج مئوثر کردارادا کررہی ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اگست 2016 19:40

پاکستان کے دشمن اقتصادی راہداری منصوبے کونشانہ بنارہے ہیں۔وزیراعظم ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اگست2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے زیرصدارت سکیورٹی کی صورتحال پرگورنرہاؤس بلوچستان میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہو،اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کو امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پراجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، گورنربلوچستان،وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری،وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویزرشید،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، کمانڈر سدرن کمانڈ،ڈی جی ایم آئی،ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس پی آر،چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان کومیکنزم کی تشکیل کیلئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقعہ پروزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

افسوسناک دھماکہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ا دارے کاروائی کریں۔تمام ریاستی ادارے پوری طاقت کے ساتھ دہشتگردوں کو جواب دیں۔

گزشتہ تین سال میں ملک امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔پاکستان کے دشمن اقتصادی راہداری منصوبے کے مخالف ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پیک منصوبے کو نشانہ بنایا جارہاہے۔پاک فوج اقتصادی راہداری منصوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹ رہی ہے۔جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج مئوثر کردار ادا کررہی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ پہنچ کر سی ایم ایچ کوئٹہ میں دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہداء کے بچے میرے بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کے دکھ میں ان کیساتھ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے عالمی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔ دہشتگردوں کو جدید مربوط طریقہ کار سے مئوثر جواب دینگے۔انہوں نے کہا کہ ایف سی اور محکمہ انسداد دہشتگردی کی استعداد کو بڑھائیں گے۔جبکہ وفاقی اور صوبائی سطح پر انٹیلی جنس اداروں کا نیٹ ورک فعال بنائینگے۔