کوئٹہ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے عوام اور قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا

بلوچستان اسمبلی کے رکن میر خالد مگسی کی سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدیدمذمت

پیر 8 اگست 2016 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) بلوچستان اسمبلی کے رکن میر خالد مگسی نے کوئٹہ میں سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے قریب ہونیوالے دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے سانحات کی روک تھام کیلئے عوام اور قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا بصورت دیگر ہم اسی طرح ناکامی سے دوچارہونگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے میر خالد مگسی کاکہناتھاکہ سانحہ کوئٹہ جیسے واقعات کیلئے سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوں کو آن بورڈ لیناچاہئے صرف ادارے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اگر عوام اورادارے مل کر دہشت گردی کیخلاف کام کرے توکوئی شک نہیں کہ وہ دہشتگردی کاقلع قمع کرے انہوں نے کہاکہ سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی اورمیڈیا اداروں کو بھی دہشت گرد کیخلاف مل کرکرداراداکرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :