مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر یعقوب ناصر کی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کے قتل اور سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت
پیر 8 اگست 2016 19:40
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی ایڈووکیٹ کے قتل اور سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کو نشانہ بنانا افسوس ناک اور بزدلانہ عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پیرکو اپنے جاری کردہ بیان میں سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت تمام سیاسی جماعتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ وکلاء برادری اور صحافیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے بعد اب دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں مگروفاقی حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے شبانہ روز محنت اور عوام کے تعاون سے بلوچستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائیگی اور اس ضمن میں عسکری و سول قیادت کی کوئٹہ آمد نیک شگون ہیں سینیٹر یعقوب خان ناصر نے شہید ہونے والے وکلاء اور صحافیوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.