سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشتگردی کے ہولناک واقعے کے بعد پیما ممبران کی ہسپتالوں میں امدادی خدمات، خون کا عطیہ بھی دیا

پیر 8 اگست 2016 19:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشتگردی کے ہولناک واقعے کے بعد پیما ممبران نے ہسپتالوں میں امدادی خدمات سرانجام دیں اور خون کا عطیہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ہر حال میں غیر انسانی فعل ہے لیکن ایک ایسی جگہ کو ہدف بنانا جہاں مریض اور زخمی اپنی بیماریوں کا علاج کروانے آتے ہوں انتہائی شرمناک ہے۔

اگر مساجد، ہسپتال اور سکول ہی غیر محفوظ ہو جائیں تو کہاں امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔ پیما صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر حوالے سے اس کی تحقیقات کرے اور ملک کو خون میں نہلانے والے عناصر کو عبرت کا نشان بنائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پیما ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :