سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشتگردی کے ہولناک واقعے کے بعد پیما ممبران کی ہسپتالوں میں امدادی خدمات، خون کا عطیہ بھی دیا
پیر 8 اگست 2016 19:43
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشتگردی کے ہولناک واقعے کے بعد پیما ممبران نے ہسپتالوں میں امدادی خدمات سرانجام دیں اور خون کا عطیہ بھی دیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ہر حال میں غیر انسانی فعل ہے لیکن ایک ایسی جگہ کو ہدف بنانا جہاں مریض اور زخمی اپنی بیماریوں کا علاج کروانے آتے ہوں انتہائی شرمناک ہے۔
اگر مساجد، ہسپتال اور سکول ہی غیر محفوظ ہو جائیں تو کہاں امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔ پیما صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر حوالے سے اس کی تحقیقات کرے اور ملک کو خون میں نہلانے والے عناصر کو عبرت کا نشان بنائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پیما ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.