چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار سے ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ خٹک کی ملاقات، تعلیم کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال

پیر 8 اگست 2016 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ خٹک نے گزشتہ روز چیئرمین ہائیرایجوکیشن اسلام آباد ڈاکٹر مختار احمد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تعلیم کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ خٹک نے یونیورسٹی کی موجودہ کارگردی کے حوالے سے چیئرمین ایچ ایس سی کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی خانزدی فاطمہ خٹک کو وائس چانسلر کی تعیناتی پر مبارکبادی پیش کی۔ چیئرمین ایس ایچ سی نے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی نے کو یقین دلایاکہ وہ یونیورسٹی میں بہتر معیار تعلیم کے فروغ کیلئے ہرقسم کا تعاون کریگا۔اس موقع پر چیئرمین قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی اور فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کرنل (ر) آمیر اﷲ مروت سمیت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے عہدیداران جن میں ڈی جی فنانس ، اکیڈیمک فنانس اور ڈی جی پی اینڈ ڈی بھی تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خانزادی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے چیئرمین کو ویمن یونیورسٹی صوابی کے دورے کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :