محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر اسطوار کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے ، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا سرکٹ ہا? س ملتان میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

پیر 8 اگست 2016 19:47

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر اسطوار کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے اور تھانے میں آنے والے ہر سائل کے مسئلے کو توجہ سے سنا جائے۔

شہر کے امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہا?س میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری،سٹی پولیس آفیسر اظہر اکرم،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ ،ممبران صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی اورمحمد علی کھوکھر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات کو ملی جذبہ اور جوش و خروش سے منایا جائے۔وطن عزیز ہم نے بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔اپنے ملک کی سا لمیت اورتحفظ کو برقرار رکھنے کا عہد کرنا ہوگا۔اپنی آنے والی نسلوں کو آزادی کی اہمیت سے روشناس کرانا ہوگااور ملکی تعمیر و ترقی کے لئے متحد ہوکر کردار ادا ہونا ہوگا۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات کو بھرپور طریقے سے منایا جائے اور اس حوالے سے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔قبل ازیں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہا?س میں سابق صوبائی وزیر حافظ محمد اقبال خان خاکوانی،سید محمد زورا حسین ایڈووکیٹ،عبدالمجید اویسی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں۔

گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔لوگوں کی خدمت میں ہی بھلائی ہے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔