لاہور ہائیکورٹ کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاء پر اظہار افسوس

پیر 8 اگست 2016 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) چیف جسٹس ۱ور ججز لاہور ہائی کورٹ لاہور کا بلوچستان با ر کے سا بقہ صدر بلال انور کاسی کے قتل اور سول ہسپتال کوئٹہ میں دھما کے میں بیگنا ہ وکلاء میڈیا پرسن اور عام شہریوں کے جانی ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

فاضل چیف جسٹس نے خان عبدالغنی خان صدر بلوچستان ہائیکورٹ با رکو ٹیلیفون پر مرنے والوں کے لواحقین اور بلوچستان کے عوام سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔