لاہور میں تین روز قبل نہاتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوبنے والے 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

پیر 8 اگست 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) لاہور میں تین روز قبل نہاتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوبنے والے 2 مزدوروں کی لاشیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے نکال لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق راوی پر زیر تعمیر پل پر کام کرنے والے تین مزدور جمعے کے روز نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے بارہ دری کے قریب ڈوبنے والے مزدروں سے مجاہد کو ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچا لیا تھا جبکہ اس کے ساتھی اقبال اور کامران کو تلاش نہیں کیا جا سکا تھاریسکیو ٹیمیوں نے تین روز کی تلاش کے بعد آج دونوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ شفیق آباد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ٹھیکیدار کے حوالے کر دیں جو انہیں لے کر خانیوال روانہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :