لاہور،قربانی کے جانوروں سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ، ضلعی انتظامیہ نے مہلک مرض سے بچنے کیلئے حکمت عملی بنالی
پیر 8 اگست 2016 19:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) قربانی کے جانوروں سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ، ضلعی انتظامیہ نے مہلک مرض سے بچنے کیلئے حکمت عملی بنالی۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ عید قربان کے سلسلے میں شہر میں روزانہ ہزاروں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لاہور میں جانوروں سے پیدا ہونے والی بیماری کانگو وائرس کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے حکمت عملی طے کر لی ، ضلعی انتظامیہ نے محکمہ لائیو سٹاک اور پولیس کی مدد سے لاہور کے دس بڑے ، دس چھوٹے داخلی راستوں پر پولیس اور لائیو سٹاک عملہ کے کیمپ قائم کر دیئے ہیں کیمپس میں موجود لائیو سٹاک کا عملہ شہر میں داخل ہونے والے ہر جانور کو کانگو وائرس سے پاک کرنے کیلئے سپرے کر رہا ہے۔
کیمپوں کے قیام کے پہلے روز ڈی سی او محمد عثمان نے مختلف ناکوں کا دورہ کیاجانوروں کو کیے جانے والے سپرے کے عمل کو چیک کیا ، ڈی سی او نے لائیو سٹاک عملے کو ہدایت جاری کی کہ وہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کو سپرے کریں تاکہ کانگو وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے شہر کے داخلی راستوں پر سپرے کے ساتھ لائیو سٹاک عملے کی جانب سے شہریوں میں کانگو وائرس کے حفاظتی اقدامات سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.