جماعت الدعوۃ کی سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت،حملے میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں،رہنما جماعۃ الدعوۃ

پیر 8 اگست 2016 19:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) جماعت الدعوۃ کے رہنما?ں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔پاکستان میں حملے کر کے بھارت کشمیر میں جاری بھارتی فوجی مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔کوئٹہ میں کیے گئے وحشیانہ حملے سے پوری قوم اشک بار ہے۔

ان خیالات کا اظہار مس? ل جماعت الدعوۃ ضلع ملتان میاں سہیل احمد ،عبدالحلیم خان ،محمد ارشد،مفتی زبیراحمد و دیگر نے مرکز ابن باز رشید آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔مس?ل جماعت الدعوۃ میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کشمیر میں پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیار استعمال کر کے کشمیریوں کو اندھا اور اپاہج بنا رہی ہے۔

بھارت اپنے حیوانی ظلم اور بربریت کے باوجود بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکا ہے۔لاکھوں کشمیری پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے کشمیر کی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔ان حالات میں بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کرا رہا ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ انڈیا کی اس دہشت گردی اور پاکستان میں مداخلت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔اور اس مسئلہ کو ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :