وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ’’نیو ٹی وی‘‘کے بیورو چیف سہیل احمد شہر یار کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 8 اگست 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ’’نیوٹی وی‘‘لاہور کے بیوروچیف سہیل احمد شہر یار کے بھائی ظہیر احمد شہریار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اورغمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے