ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے ون ویلنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹاسک فور س قائم کردی

پیر 8 اگست 2016 19:58

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق ضلع میں ون ویلنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک ٹاسک فور س قائم کی ہے -ڈی ایس پی ٹریفک اس ٹاسک فور س کے کنوینر ہیں اور موٹر وہیکل ایگزامینراٹک, ڈسٹرکٹ ایمر جینسی آفیسر, ضلعی افسر اطلاعات اور آر ٹی اے سیکرٹری اس کے ممبر ہیں -اس ٹاسک فور س کے قیام کا مقصد نوجوانوں میں ون ویلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے نقصان کا سد باب ہے -یہ ٹاسک فورس اس بارے میں عوام میں شعوری بیدار اور آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اور اس بارے میں محکمہ داخلہ حکومت پنجاب ,ڈی سی او اور ڈی پی اور سے معلومات کا تبادلہ کے علاوہ اہم شاہراہوں پر سخت چیکنگ کے ذریعے نوجوانوں کو اس مقصد کے لئے اکٹھا نہ ہونے دینے اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں اور ون ویلنگ میں ملوث نوجوانوں کی فوری گرفتاری ہے -