Live Updates

بلوچستان میں حملہ پاکستان کو متحد دیکھنے والوں کے دل اور روح پر حملہ ہے

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

پیر 8 اگست 2016 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حملہ پاکستان کو متحد دیکھنے والوں کے دل اور روح پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوموار کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ۔ مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں حملہ پاکستان کو متحد دیکھنے والوں کے دل اور روح پر حملہ ہے ۔ حملے کا شکار ہونے والے بھائیوں کیلئے دعا گو ہوں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات