ایران کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت ، جانی نقصان پر افسوس کاا ظہار

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عالمی برادری کی جانب سے دہشتگردوں کو مالی معاونت اور اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں نہیں کی جاتیں،معصوم لوگوں کا قتل عام او ر اسلام کا نام بدنام کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی ضروری ہے , ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کا وزیراعظم نوازشریف ا ور مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کے نام پیغام