ہنگو میں یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر تخریب کاری کوشش ناکام

اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ کے سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، 2 خود کش جیکٹس ، بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد

پیر 8 اگست 2016 20:03

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر تخریب کاری کوشش ناکام، اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ کے سرحدی علاقے میں فورسز کی کامیاب کارروائی، 2 خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز حساس اداروں سے اطلاع ملی اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ کے سرحدی علاقہ مرائی بابر لکئی میں شر پسند عناصر نے 14 اگست کے موقع پر تخریب کاری کے لئے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد چھپایا ہے جس پر فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ موقع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بابر لکئی کے ایک خفیہ ٹھکانے سے 2 خودکش جیکٹ، 19مختلف قسم کے بم، 8 عدد انٹی پرسن مائن اور 3 کلو گرام سے زیادہ بارودی مواد برآمد کر لئے تاہم کاروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

سیکورٹی حکام نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ 14 اگست کے موقع پر ہنگو ،کوہاٹ اور اورکزئی ایجنسی میں استعمال ہو سکتا تھا جو کہ حساس اداروں کی بروقت اطلاع پر کامیاب کاروائی سے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :