کوئٹہ، میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر کلیم اﷲ کاکڑ کی سول ہسپتال بم دھماکہ کی شدید مذمت

پیر 8 اگست 2016 20:06

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر کلیم اﷲ کاکڑ نے سول ہسپتال بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے دکھ وغم میں برابر کی شریک ہے۔ میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اﷲ کاکڑ نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ دریں اثناء میئر کوئٹہ نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بم دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔