سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کا سانحہ کوئٹہ پر اظہارافسوس

پیر 8 اگست 2016 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ا ور دوسرے رہنماؤں سید جوادالحسن کاظمی، صاحبزادہ حسن رضا ، مفتی محمد حسیب قادری، میاں فہیم اختر ، ملک بخش الٰہی ، الحاج سرفراز تارڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ اور جمعہ 12اگست کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ دہشتگردی کا بد ترین واقعہ ہے۔ بزدل دشمن ضرب عضب کی کامیابی سے بوکھلا کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ قوم کو آزمائش کی گھڑی میں حوصلہ بلند رکھنا ہوگا۔ ماہ آزادی میں دہشتگردی کا المناک واقعہ افسوسناک ہے۔ بھارت دہشتگردوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ کوئٹہ کے مجرم عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکتے۔

پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ بے گناہ انسانوں کا بہانے والے بے رحم قاتل بہادر پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ حکومت بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف آواز اٹھائے۔ کوئٹہ میں ہونیوالے ظلم و بربریت پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ سنی اتحاد کونسل سانحہ کوئٹہ میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت ، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ حکومت سانحہ کوئٹہ کے مجرموں کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنائے۔

متعلقہ عنوان :