چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی ملک بھر میں عدالتوں 'ججز اور وکلا کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 8 اگست 2016 20:23

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی ملک بھر میں عدالتوں 'ججز اور وکلا کی فول ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ملک بھر میں عدالتوں 'ججز اور وکلا کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو لاہو ر سپر یم کورٹ رجسٹری میں سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر غمزدہ ہوں ، وکلا کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتالیں مسائل کا حل نہیں ، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے عہدیداران کے مسائل بھی سنیں ۔

متعلقہ عنوان :