سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلو چ کی کوئٹہ واقعہ کی شدید مذمت ،شہدا کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا

پیر 8 اگست 2016 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلو چ نے کوئٹہ سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔ پیر کوسینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کافرض ہے مگر حکمران صر ف اپنی حفاظت چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ خارج از امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت شہریوں کو جان کا تحفظ نہیں دے سکتی اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں ۔سراج الحق نے شہدا کے پسماندگان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔دریں اثناسینیٹر سراج الحق نے سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ کو ٹیلی فون کر کے کوئٹہ سانحہ میں وکلا کی بڑی تعدادمیں شہادتوں پردلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی وکلا برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے ۹ اگست کو وکلا برادری کی طرف سے یوم سیاہ کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :