وزیرتعلیم غیررجسٹرڈپرائیویٹ اسکولز کو رجسٹریشن کا موقع لازمی دیں

میٹرک امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و خصوصی بچے مبارکباد کے مستحق ہیں،سید شہزاد اختر،غلام عباس بلوچ

پیر 8 اگست 2016 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) جام مہتاب حسین ڈہر کو صوبائی وزیر تعلیم سندھ بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں،نئے وزیر تعلیم کی جانب سے غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولز کیخلاف کارروائی کااعلان ٹھیک عمل ہے لیکن حکومت غیر رجسٹرڈ اسکولزکو رجسٹریشن کاایک موقع لازمی دے،صوبہ میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کا اعلان لائق تحسین عمل ہے جس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر سید شہزاد اختر نے پیک پرائیویٹ اسکولز سندھ کے مرکزی آفس ڈی ایچ اے میں جاری اجلاس کے دوران کیا۔صدر پیک کا مزید کہنا تھا کہ میٹرک سائنس و آرٹس کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور خصوصی بچے مبارکباد کے مستحق ہیں،انہوں نے امتحانی نتائج بروقت جاری کرنے پر چیئرمین ثانوی بورڈپروفیسر انوار احمد زئی کو بھی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے کہا کہ تعلیم سب سے اہم محکمہ ہے اور اس محکمے میں اصلا حا ت کی بہت ضرورت ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے وزیر تعلیم صوبے میں موجودتعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ اجلاس میں سرپرست پیک جواد حیدر نقوی، نائب صدر شاہجہاں خان، غلام محی الدین، ملک سجاد، نصیر الدین،وارث شاہ، امتیاز احمد،ظہیرعباس، عباس بھٹہ،محتشم، فرحان، خلیق، رشید ،رفیق احمد،اسلم، مزمل شاہ،راؤ شکیل،ظفر،وارث شاہ،وقاص اورملک طاہرنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :