ایڈیشنل سول جج vکوئٹہ کی عدالت نے جی ٹی اے بی کے مرکزی انتخابات کو کا لعدم قرار دے دیا ،محمد خان نوشیر وانی

پیر 8 اگست 2016 20:38

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) گورنمنٹ ٹیچر ز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی رہنما اور اساتذہ دوست پینل کے سر براہ محمد خان نوشیر وانی نے کہا ہے کہ ایڈیشنل سول جج vکوئٹہ کی عدالت نے جی ٹی اے بی کے مرکزی انتخابات کو کا لعدم قرار دے دیا ہے معززعدالت کے اس فیصلے کے بعد سابقہ عہدیداروں کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ بحثیت عہدیدار تنظیمی معاملات چلانے اور کسی بھی قسم کے اجلاس بلا سکے مگر اس کے باوجود بھی سابقہ عہدیدار وں نے آج مورخہ 8 اگست کو اجلاس بلایا جو کہ غیر آئینی ہے اور معزز عدالت کے فیصلوں کی توہین ہے حالانکہ معزز عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے مورخہ 17 اگست مقرر کی ہے اُ نھوں نے کہا ہے کہ اگر سابقہ کالعدم عہدیداراسی طرح غیر آئینی فیصلے کرتے رہے تو ہم مجبوراً معزز عدالت سے رجوع کریں گے اور سابقہ عہدیداروں کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :