پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کی کوئٹہ ہسپتال میں خود کش دھماکے کی مذمت

پیر 8 اگست 2016 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کوئٹہ ہسپتال میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ پارٹی سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دل دکھتا ہے۔

کوئٹہ میں خود کش دھماکے کے پیچھے را کا ہاتھ ہونا خارج از امکان نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پڑوسی ملک کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چبھتا ہے، نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ حکمران ملکی مفادات کے لئے مودی سے دوستی قربان کریں اور پاکستان میں مداخلت پر سخت موقف اپنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سانحہ کی جلد تحقیقات کروا کر ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔ ادھر اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے ہ آل پاکستان مسلم لیگ شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ پاکستانی قوم نے بہت دکھ سہہ لئے، اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پاکستانی قوم متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :