سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے لسٹڈ کمپنیوں کے لئے اپنے حصص واپس اٹھانے بارے ضوابط جاری کر دیئے
پیر 8 اگست 2016 20:46
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) نے لسٹڈ کمپنیوں کے لئے اپنے حصص بازار ِحصص سے واپس اٹھانے کے لئے ضوابط جاری کر دیئے۔ یہ ضوابط لسٹڈ کمپنیز (حصص کی واپس خریداری) ضوابط 2016 کہلائیں گے۔ ضوابط کے ذریعے واپس خریدے گئے حصص کی منسوخی یا کمپنی کی طرف سے انہیں بطورِ ٹریژری حصص اپنے پاس رکھنے کی صراحت کی گئی ہے۔
ایس ای سی پی کے ایک اعلامیہ کے مطابق قبل ازیں اس حوالے سے فریم ورک میں واپس خریدے گئے حصص کو اپنے پاس بطورِ ٹریژری حصص رکھنے کی صراحت نہ تھی، بلکہ واپس خریدے گئے حصص کمپنیوں کو منسوخ کرنا پڑتے تھے۔ کمپنیاں عام طور پر اپنے حصص کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے انہیں واپس خرید لیتی ہیں۔(جاری ہے)
مذکورہ ضوابط کو عوامی آراء حاصل کرنے اور اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔
ان ضوابط کے ذریعے واپس خریداری کے لئے معیارِ اہلیت جیسا کہ کم از کم ادا شدہ سرمایہ اور فری فلوٹ، خریدنے والی کمپنی کے اراکین کی جانب سے خصوصی قرارداد کے ذریعے خریداری کی منظوری، خریداری کے طریقِ کار، خریداری کے لئے مینجر کے تقرر، قیمتِ خرید کے تعین کے لئے طریقِ کار، عائد شدہ پابندی، ٹریژری حصص کے لئے حقوق اور رعایتوں، ٹریژری حصص پر پابندیوں، ٹریژری حصص کے حوالے سیمالیاتی رپورٹنگ کے قابلِ اطلاق بین الاقوامی معیارات، ٹریژری حصص کی فروخت اور ان کے ریکارڈ رکھنے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ضوابط خواہش مند لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے حصص داران اور کیپیٹل مارکیٹ کے بہترین مفاد میں شفاف طریقے سے اپنے حصص کی واپس خریداری میں معاون ثابت ہوں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.