ٹیلی نار کی 4 جی سروس کو رکوانے کیلئے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے عدالت میں پیٹیشن دائر کر دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 8 اگست 2016 20:48

ٹیلی نار کی 4 جی سروس کو رکوانے کیلئے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اگست2016ء) ٹیلی نار کی 4 جی سروس کو رکوانے کیلئے دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے عدالت میں پیٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کی جانب سے لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور سوات میں 4 جی کی مفت آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس سروس کے آغاز کیساتھ ہی دیگر کمپنیاں ٹیلی نار کیخلاف میدان میں آ گئی ہیں۔ دیگر ٹیلی نار کمپنیوں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹیلی نار کی جانب سے 4 جی سروس کیلئے استعمال کی جانے والی فریکیونسی ان کے نیٹ ورک میں تعطل پیدا کر رہی ہے۔ لہذا ٹیلی نار کی 4 جی سروس کو رکوایا جائے۔