کوئٹہ بم دھماکے کے زخمیوں کی کراچی آمد،محکمہ صحت سندھ نے جناح و سول ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ اور ایمرجنسی نافذکردی

پیر 8 اگست 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) محکمہ صحت سندھ نے جناح پوسٹ گریجوئٹس میڈیکل سینٹر، سول ہسپتال اور کراچی کی دیگر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ/ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق کراچی کے اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ تمام ڈاکٹرز خصوصاْ جنرل سرجن، برنس، آرتھوپیڈک، نیورو سرجن، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاک کی اسپتالوں میں 24گھنٹے موجودگی، آپریشن تھیٹرز کھلے رکھنے اور وارڈز اور آپریشن تھیٹرز میں زندگی بچانے والی اور دیگر ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے یہ فیصلہ سول اسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے میں ہونے والے بڑے جانی نقصان کے بعد کیا گیا ہے، جس کے بعد کئی شدید زخمیوں کو مزید علاج کیلئے سندھ لایا جا رہا ہے۔