خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملکی سلامتی پر حملہ قراردیدیا
حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن ہلان پرعمل درآمد یقینی بنائیں،ملک دشمن عناصر کوہرقیمت پر ختم کرنا ہوگا،اراکین اسمبلی
پیر 8 اگست 2016 21:05
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملکی سلامتی پر حملہ قراردیدیا، حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن ہلان پرعمل درآمد یقینی بنائیں، خیبر پختو نخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے، کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کوئٹہ دھماکہ پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول واقع کے بعد جو نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا تھا اس پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیئے،اجلاس کے دوران سپیکر نے معمول کی کاروائی معطل کرکے امن وآمان پر بحث ہوئی، اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی پرقابوپانے کیلئے متحد ہونا ضروری ہے ، حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے عوام کو یہ ایسے حالات کاسامنا ہے، امن امان کی صورت حا ل جب تک بہتر نہیں ہوگی اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا سینئر صوبائی بلدیا ت عنایت اﷲ خان نے ایوان کوبتایا کہ کوئٹہ میں ہونیوالے سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، پاکستان اندورنی اوربیرونی سازششوں کا شکار ہوچکا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے کام کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.