بلوچستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام چلا رہے ہیں ، سینیٹر حافظ حمد اﷲ
پیر 8 اگست 2016 21:07
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام چلا رہے ہیں سانحہ زردآلو ہرنائی میں سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو وہاں کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچایا ہے نہ ہی پی ڈی ایم اے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ بروقت مدد کو پہنچا جس کی وجہ سے قیمتوں جانوں کا ضیائع ہوا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری پی ڈی ایم اے کو فوٹوسیشن سے نکال کر عملی اقدامات پر مامور کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی کے علاقے زردآلود میں سیلابی ریلے سے پیکنیک کی غرض سے جانیوالے افراد کی المناک موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ ان کی اطلاع کے مطابق ہرنائی میں پانی سے ڈوبنے والے افراد کی نعشوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا صوبے میں انتظامی آفیسران واٹس ایپ گروپ بنا کر ملک سے باہر بیٹھ کر صوبہ چلارہا ہے وہ اس بات پر حیران ہے کہ آخر صوبے کا انتظامیہ سربراہ آفیسر ہدایت بیرون ملک سے بذریعہ واٹس ایپ دیتے ہیں جو کہ ایک افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے مکمل طور پر غیر فعال ادارہ بن چکا ہے جس کا ڈی جی واٹس ایپ پر ہدایات پاکر ایک خط چیف سیکرٹری کے نام لکھتے ہیں جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے تمام جاں بحق افراد کی نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کیے جبکہ زخمیوں کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچادیاگیا ہے جس کا دور دور سے کوئی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے پروٹوکول کیخلاف لکھے گئے اس خط میں جس طرح کے دعوے کیے گئے اور جس طرح سوشل میڈیا پر اس کو چلا کر یہ بات ثابت کرنی کی کوشش کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم اے ہر وقت کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل پشین میں ایک نوجوان پانی میں ڈوبا تو باہر سے طوغہ خوروں کو لاش نکالنے کیلئے بلایاگیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.