پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 6878 ملین روپے کے سودے

پیر 8 اگست 2016 21:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6878 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 14582 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2990 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3628 ملین روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس (cots) ہونے والے سودوں کی مالیت 2312 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 485.33 ملین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 439.58 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 11.65 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :