کوئٹہ میں دہشت گردی کے ہولناک واقعہ کے بعد پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ممبران نے ہسپتالوں میں امدادی خدمات سرانجام دیں
پیر 8 اگست 2016 21:14
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشت گردی کے ہولناک واقعہ کے بعد پیما ممبران نے ہسپتالوں میں امدادی خدمات سرانجام دیں اور خون کا عطیہ بھی دیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ہر حال میں غیر انسانی فعل ہے لیکن ایک ایسی جگہ کو ہدف بنانا جہاں مریض اور زخمی اپنی بیماریوں کا علاج کرانے آتے ہوں انتہائی شرمناک ہے۔
اگر مساجد، ہسپتال اور سکول ہی غیر محفوظ ہو جائیں تو کہاں امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔ پیما صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر حوالے سے اس کی تحقیقات کرے اور ملک کو خون میں نہلانے والے عناصر کو عبرت کا نشان بنائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پیما ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.