وزیر اعظم کی دہشتگردوں کے خلاف ملک بھرمیں کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
کو ئٹہ واقعہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا،تمام ادارے مربوط پیشگی اقدامات کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں ، پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف عالمی سازشوں سے آگاہ ہے، ریاستی ادارے پوری قوت سے دہشت گردی کا جواب دیں، پاک فوج اقتصادی راہداری کو در پیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹ رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف وفاقی، صوبائی حکومتوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیز کو مل کر مربوط لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پرکوششیں کی جانی چاہئیں، نواز شریف کا کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب،وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
پیر 8 اگست 2016 21:23
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کو ئٹہ کا افسوس ناک سانحہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا،تمام ادارے مربوط پیشگی اقدامات کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں ، پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف عالمی سازشوں سے آگاہ ہے۔
ریاستی ادارے پوری قوت سے دہشت گردی کا جواب دیں، پاک فوج اقتصادی راہداری کو در پیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹ رہی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پرکوششیں کی جانی چاہئیں۔ وہ پیر کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید،آرمی چیف جنرل راحیل شریف، گورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ ، ، ڈی جی ملٹری آپریشنز ،ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس اور دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گرد نئے طریقوں سے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں،سیکورٹی ادارے پوری قوت سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں ۔ کوئٹہ کا افسوس ناک سانحہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، تمام ادارے مربوط پیشگی اقدامات کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، آرمی طیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج اقتصادی راہداری کو محفوظ بنانے کیلئے شاندار کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں پاکستان کا دشمن اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف ہے۔بلوچستان میں ایف سی اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی استعداد کار بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف صوبائی حکومت کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے، دہشت گردوں کو مربوط طریقہ کار کے ساتھ مؤثر جواب دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وفاقی، صوبائی حکومتوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیز کو مل کر مربوط لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.