برطانیہ کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت ، جانی نقصان پر افسوس کاا ظہار

ہمیں دہشتگردی کے مشترکہ خطرے کا سامنا ہے ،برطانیہ کی حکومت مشکل وقت میں پاکستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں او ر ان تمام دوستوں کے ساتھ ہیں جو جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں برطانوی وزارت خارجہ کے ایشیا اور پیسیفک کے وزیر آلوک شرما کا بیان

پیر 8 اگست 2016 21:29

برطانیہ کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت ، جانی نقصان پر افسوس کاا ظہار

لند ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) برطانیہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہہمیں دہشتگردی کے مشترکہ خطرے کا سامنا ہے ،برطانیہ کی حکومت مشکل وقت میں پاکستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی وزارت خارجہ کے ایشیا اور پیسیفک کے وزیر آلوک شرما نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے گھناؤنے واقعے کی مذمت کرتے ہیں ۔

ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں او ر ان تمام دوستوں کے ساتھ ہیں جو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ہمیں دہشتگردی کے مشترکہ خطرے کا سامنا ہے ،برطانیہ کی حکومت مشکل وقت میں پاکستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔