Live Updates

کوئٹہ میں دہشتگردی ,تحریک انصاف نے3 دن کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا

پیر 8 اگست 2016 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) کوئٹہ میں دہشتگردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان تحریک انصاف نے تین دن کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ یہ سانحہ قوم کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں‘ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو اپنا نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے کو پسپا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اس سانحہ کے بعد پرامن رہے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دے نعیم الحق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کل کوئٹہ جاکر زخمیوں کی عیادت کریں گے اس سانحہ کے بعد ہم نے تین دن کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں‘ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات