افغان مہاجرین کے انخلا تک پاکستان میں دہشت گردی کا معاملہ حل نہیں ہو سکتا

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 8 اگست 2016 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے انخلا تک پاکستان میں دہشت گردی کا معاملہ حل نہیں ہو سکتا۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سرحد پار سے آتے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامع پہنا کر واپس چلے جاتے ہیں ۔ کوئٹہ سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے ، سانحے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک افغان مہاجرین کا پاکستان سے انخلا نہیں ہوجاتا امن وامان قائم ہونا ناممکن ہے