سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کوئٹہ میں دل لرزہ دینے والی دہشت گرد ی کی شدید مذمت
پیر 8 اگست 2016 21:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے بانی رکن سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی نے کوئٹہ میں دل لرزہ دینے والی دہشت گرد کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان دشمن ممالک کی ایجنسیوں کا شاخسانہ قرار دیا ہے اور دہشت گردوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو مسلمان کہلانے کے مستحق ہیں اور نہ ہی انسان بلکہ وہ درنگی اور سفاکیت کی ایسی مکرہ شکل ہیں جسے کوئی بھی اس زمین پر نہیں دیکھنا چاہتا۔
کوئٹہ میں سول اسپتال میں وکلا برادری کو ٹارگٹ کرنے کا عمل کوئی معمولی بات نہیں ہے کیونکہ وکلا برادری نہ صرف انصاف کی بالادستی بلکہ انسان دوستی، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کی ہر تحریک میں سب سے آگے رہی ہے۔(جاری ہے)
وکلا برادری کو خصوصیت کے ساتھ ٹارگٹ کرنے کے پیچھے دہشت گردوں کے سرپرستوں اور منصوبہ سازوں کے کیا مقاصد ہیں اسے بے نقاب کرنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقہ بالخصوص سیاستدانوں، سول اور ملٹری انٹیلی جنس اداروں کو بڑی مہارت سے قوم کے سامنے لانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دہشت گردی کے واقعہ کو جسٹس سجاد علی شاہ کے فرزند کے اغوا سے ملا کر دیکھنے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ ان کے اغوا کا بظاہر مقصد یہی سامنے آیا تھا کہ دہشت گرد عدلیہ کو اپنی مرضی کے فیصلے سنانے پر مجبور کرنا چاہتے تھے اور اب وکلا برادری کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس ہولناک واقعہ نے پوری قوم کو ایک مرتبہ پھر اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے لیکن بطور ایک سیاستدان وہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گرد اس بار بھی ناکام رہے ہیں کیونکہ نہ صرف وکلا برادری کے حوصلے بلند ہیں بلکہ سول سوسائٹی بھی وکلا کے ساتھ متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کوئٹہ واقع میں جاں بحق ہونے والے اور زخمی ہونے والے ایک ایک شخص سے دلی ہمدردی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے وہ ان دکھی خاندان کے جذبات بخوبی سمجھ سکتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے مقامی چینلز کے دو کیمرہ مینوں کی شہادت پربھی افسوس کااظہار کیااور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.