قانون کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان سندھ پولیس

پیر 8 اگست 2016 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ نے شہری کو ڈاکووُں کے خلاف جراُت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انعام دینے اور اس کی ہمت افزائی کا مقصد ہر گز یہ نہیں تھا کہ پولیس اپنی ذمہ داریوں سے بریُ الذمہ ہے یا شہری قانون اپنے ہاتھ میں لے لیں ۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی شہری کو اپنے یا دیگر معصوم شہریوں کے بچاوُ یا ان کی مدد کے حوالے سے واضح قوانین موجود ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قانون کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ترجمان سندھ پولیس نے مذید کہا کہ قانون کا احترام ایک لازمی امر ہے جوکہ پولیس یا قانون نافذکرنیوالے دیگر اداروں سمیت تمام شہریوں پر لاگو ہے ۔

(جاری ہے)

لہذٰا میڈیا پرآئی جی سندھ سے یہ منسوب کیا جانا کہ وہ لوگوں کو اسٹریٹ جسٹس اور اسلحہ اٹھانے کی ترغیب دے رہے ہیں حقائق کے برخلاف اور صداقت پر مبنی نہیں ہے،ترجمان نے مذید کہا کہ شہری کو انعام دینے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا کہ پولیس اور عوام باہم ملکر جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کی ضمانت ہیں ۔

اس شہر میں ایسے کئی واقعات ہیں کہ جرائم کے خلاف شہریوں نے متاثرہ شہری کی کوئی مدد نہیں کی لیکن چند ایک واقعات ایسے بھی ہیں جن میں احساس ذمہ داری رکھنے والے شہریوں نے بروقت مدد کے تحت جرائم کی روک تھام کی اور پولیس کو فوری اطلاع دی لہذٰا ان کی حوصلہ افزائی لازمی امر ہے ۔علاوہ اذیں اسلحہ سے پاک اور عدم تشدد معاشرے میں ہی دیرپا امن ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :