ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کا واٹربورڈ کے متعدد دفاتر پر چھاپہ ،افسران او ر عملے کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی

پیر 8 اگست 2016 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کا ایم ڈی سیکریٹریٹ سمیت کارساز پر واقع واٹربورڈ کے متعدد دفاتر پر اچانک چھاپہ ،افسران او ر عملے کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی،حاضری رجسٹر قبضے میں لے لئے ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو فوری طلب کرکے باز پرس کی گئی ،شعبہ جاتی افسران سے جواب طلب کرلیاگیا غیر حاضر ملازمین ، عادتاً تاخیر سے دفتر آنے والے اور وقت مقررہ سے قبل ڈیوٹی سے چلے جانے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت،آئندہ شعبہ جاتی افسران سے ملازمین کی دفتر تاخیر سے آمد اور غیر حاضری پر سخت باز پرس ہوگی ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پیر کی صبح دفتری وقت شروع ہوتے ہی کارساز پر واقع واٹربورڈ کے متعدد دفاتر اور ایم ڈی سیکریٹریٹ پر اچانک چھاپہ مارار اور افسران و عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اینڈ اے محمود قادر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن چن زیب تنولی کو فوراً ایم ڈی آفس طلب کرلیا اور ان سے عملے کے دفتری اوقات کار شروع ہونے کے بعد بھی دفتر نہ پہنچے پر سخت باز پرس کی گئی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام شعبہ جات کے ملازمین کے حاضری رجسٹر قبضے میں لے کر ملازمین کی حاضری چیک کی اور غیرحاضر ملازمین کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ میں ملازمین کے وقت مقررہ پر دفتر نہ آنے کا سلسلہ ختم ہوجانا چاہئے ،چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا کسی بھی ملازم کے دفتری اوقات میں دفترسے غیر حاضری پر اس شعبہ کے افسر سے جواب طلب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی یا ضرورت کے تحت غیر حاضری کی صورت میں ملازمین اپنے شعبہ کے سربراہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے ، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، طویل رخصت کی صورت میں باقاعدہ متعلقہ محکمہ سے اجازت لینا ضروری ہے جبکہ فیلڈ اسٹاف دفتری اوقات شروع ہوتے ہی دفتر پہنچے اور وہا ں حاضری لگانے کے بعد متعلقہ موبائل رجسٹر میں فیلڈ میں جانے کا وقت اور وجہ لکھ کر دستخط کرنے کا پابند ہے انہوں نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اے اور ڈائریکٹر ایڈمن کو ہدایت کی کہ وہ بھی وقتاً فوقتا ً چلیہ سے حب تک واٹربورڈ کے تمام دفاتر کا اچانک دورہ کریں جبکہ شعبہ جاتی افسران بھی دن رات کے مختلف پہر واٹربورڈکے دفاتر پمپنگ اسٹیشنز ، فلٹر پلانٹس ، ٹریٹ منٹ پلانٹس اور ریزروائر سمیت دیگر تنصیبات کا اچانک دورہ کریں اور وہاں شفٹوں میں کام کرنے والے ملازمین کی حاضری چیک کریں اور غیر حاضرملازمین کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ اب واٹربورڈ میں کوئی گھوسٹ ملازم نہیں رہ سکے گا ،پے شیٹ کلر اور ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز ملازمین کی حاضری سرٹیفکٹ اور تنخواہ احتیاط سے بنائیں اگر کسی غیر حاضر ملازم کی تنخواہ بنائی گئی تو اس کا ذمہ دار پے شیٹ کلرک ،شعبہ کا ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفسر ہوگا انہوں نے ڈائریکٹر آئی ٹی و فنانس کو بھی ہدایت کی کہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے اپنے دورہ کے دوران دفاتر میں صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا اور بعض مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات پر متعلقہ شعبہ کے سربراہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :