ذاتی مفاد کی نہیں بلکہ سی ڈی اے محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، چوہدری محمد یٰسین

پیر 8 اگست 2016 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) ذاتی مفاد کی نہیں بلکہ سی ڈی اے محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے سینی ٹیشن سٹاف بلیو ایریا کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے پندرہ ہزار محنت کش جن کی انتھک محنت کے نتیجے میں آج اسلام آباد جیسا مثالی دارلحکومت معرض وجود میں آیا اور آج پاکستان کا ہر شہری دارلحکومت میں رہنے کا خواہشمند ہے لیکن انہی محنت کشوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتے وقت نہ تو انکی منتخب نمائندہ تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین سے کسی قسم کی مشاورت کی گئی اور نہ سی ڈی اے ملازمین کو اعتماد میں لیا گیا ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی اور منتخب لوگوں کا احترام کیا اسلام آباد شہر سے منتخب ہونے والے ارکان پارلیمنٹ اور وزیر بننے والی شخصیات انہی محنت کشوں کے ووٹوں سے منتخب ہوتی چلی آئی ہیں بطور مزدور تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنے ملازمین و محنت کشوں کا مقدمہ حکمرانوں سمیت سیاسی جماعتوں کے تمام قائدین تک پہنچایا لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کہ کسی نے بھی محنت کش کے مسائل کے بارے میں کوئی عملی اقدام نہ کیا یہی وجہ ہے کہ آج سی ڈی اے مزدور یونین عدالتوں سمیت ہر سطح پر سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ،سی ڈی اے ایک قومی ادارہ ہے جو راتوں رات معرض وجود میں نہیں آیا بلکہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے محنت کشوں نے طویل جدوجہد اور اپنی جوانیاں صرف کر کے اس ادارے کو قائم کیا اور ہماراآج بھی دوٹوک موقف ہے کہ ہم کسی سے خلاف نہیں اور نہ ہی ہماری کسی سے سیاسی و ذاتی مخالفت ہے ہم صرف قومی ادارے اور محنت کشوں کی تقسیم کے خلاف ہیں ،چوہدری یا سین نے ملازمین میں تحائف بھی پیش کیے ،اس موقع پر وارث دلیپ،بشیر مسیح ،سپروائزر اسلم پرویز ،سلیم راجپوت،ماجد اور انسپکٹر ظہور سمیت دیگر ملازمین اور خواتین نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :