لاہور پولیس کی رواں سال کے ماہِ جولائی کے دوران عمدہ کارکردگی، 76گینگز کے174ممبران کو گرفتار کرلیا

پیر 8 اگست 2016 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ جولائی کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76گینگز کے174ممبران کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے174مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریباَ76لاکھ سے زائد ہے۔اسی طرح جولائی میں مجموعی طور پر150اشتہاری اور887عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت دی تھیں کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ جولائی کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے174ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف174مقدمات ٹریس ہوئے اور150اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے46،Bکیٹیگری کے104اور887عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کے40اور Bکیٹیگری کے847شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی دورا ن ناجائزاسلحہ کے308مقدمات درج ہوئے جن میں308ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے02 کلاشنکوف،09رائفلیں،08بندوقیں،280ریوالورز وپسٹلز،07 خنجر اور1399گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے618مقدمات درج ہوئے جن میں627ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے13کلو101گرام ہیروئن،221کلو615گرام چرس،03 کلو490 گرام افیون اور3963شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے128مقدمات درج ہوئے جن میں636ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی08 لاکھ 51ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے44مقدمات درج ہوئے جن میں219ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح ماہِ جولائی میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، گداگری،پرائس کنٹرول اورمیرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر1236 ملزمان کے خلاف852مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :