ون ویلنگ کے خاتمے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی نئی حکمت عملی تیار

پیر 8 اگست 2016 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء) شہر سے ون ویلنگ کے خاتمے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی نئی حکمت عملی، موٹر سائیکل مکینکس کو وارننگ لیٹرز جاری کرنے شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی کے تحت کام شروع کر دیا ہے اور موٹر مکینکس کو اس حوالے سے لیٹرز جاری کیے جا رہے ہیں۔اگر کوئی بھی موٹر سائیکل مکینک ون ویلر کی موٹر سائیکل تیار کرتا پکڑا گیا تو قانونی کارروائی ہوگی۔مکینک کو کم از کم چھ ماہ قید یا 5 ہزار روپے جرمانہ یا بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :